افغانستان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر عبدالباقی حقانی نے اتوار کو کہا کہ یونیورسٹیوں کی بندش کی وجہ Reason for Closure of Afghan Universities مخلوط تعلیم اور معاشی بحران ہے۔ Co education in Afghanistan
ذرائع کے مطابق، طالبان کے وزیر تعلیم نے کہا کہ انہیں لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز بنانا ہوں گی اور اضافی لیکچررز کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی جن کے لیے زیادہ وقت اور اضافی بجٹ درکار ہے۔
حقانی نے حال ہی میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد کے حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے افغان طلباء کے مسائل Problems of Afghan students پر تبادلہ خیال کیا۔
حقانی نے کہا "ہم نے افغان طلباء کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ہمیں پاکستانی حکام کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستان نے افغان طلباء کے لیے سالانہ وظائف میں 500 کا اضافہ بھی کیا ہے۔ افغانستان کو ہر سال 1500 وظائف فراہم کیے جائیں گے،"۔
یہ بھی پڑھیں: Taliban on Female Education: امارت اسلامیہ افغانستان خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی ملک کو افغان طلبہ کو اسکالرشپ براہ راست دینے کی اجازت نہیں ہوگی، اسکالرشپ دینے کا انتظام وزارت تعلیم کے ذریعے ہوگا۔‘