ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ریل کی خدمات 55 سال بعد دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ 17 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش میں ان کی ہم منصب شیخ حسینہ اس روٹ کا افتتاح کریں گے۔ 1965 کے بعد مغربی بنگال میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چلہاٹی روٹ کھولا جا رہا ہے۔
بھارت ۔ بنگلہ دیش کے بیچ 55 سال بعد ٹرین خدمات - بین الاقوامی خبر
ایک طویل عرصے کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ریل کی خدمات پھر سے شروع ہونے جا رہی ہیں۔ جمعرات سے ہلدی باڑی سے چلہاٹی کا روٹ کھولا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے وزراء اعظم افتتاح کریں گے۔
India and Bangladesh
پانچ دہائیاں قبل، اس راستے سے ٹرینیں اکثر چلتی رہتی تھیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی حکومتوں نے ان راستوں پر ریلوے لائنیں بچھانے اور اضافی انفراسٹرکچر کھڑا کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے۔
Last Updated : Dec 16, 2020, 8:26 PM IST