اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے چار افراد ہلاک - کوئٹہ میں واقع سیرینا ہوٹل

پاکستان کے بلوچستان صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک چار ستارہ ہوٹل میں دھماکہ سے ایک پولیس افسر سمیت چار لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔

پاکستان: کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے چار افراد ہلاک
پاکستان: کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے چار افراد ہلاک

By

Published : Apr 22, 2021, 2:13 PM IST

پولیس افسران نے بتایا کہ کوئٹہ میں واقع سیرینا ہوٹل میں بدھ کی شب تقریباً دس بج کر 15 منٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوئے دھماکے سے ایک پولیس افسر اور ہوٹل کا ایک حفاظتی گارڈ سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ سے بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان: کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے چار افراد ہلاک

پاکستان کے روزنامہ ڈان نے پولیس سپرنٹندنٹ طاہر رائے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہوٹل کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔وہیں، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران دھماکہ، 14 زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details