اردو

urdu

ETV Bharat / international

قطر نے پاکستان کو طالبان اور امریکہ امن معاہدے پر مدعو کیا - قطر نے پاکستان کو مدعو کیا

قطر نے منگل کے روز پاکستان کو دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین امن معاہدے پر ہونے والے دستخط پر شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

قطر نے پاکستان کو  طالبان اور امریکہ امن معاہدے پر مدعو کیا
قطر نے پاکستان کو طالبان اور امریکہ امن معاہدے پر مدعو کیا

By

Published : Feb 25, 2020, 5:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:12 PM IST

قطر کے وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں قطر کے سفیر ثاقب بن مبارک نے منگل کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت کی توسیع کردی ہے۔

محمود قریشی نے کہا کہ وہ امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے امن معاہدے کا استقبال کرتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے خیال رہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان کے مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے میں قطر اور پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

قریشی نے پراعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن معاہدے آئندہ انٹرا افغان مذاکرات کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ یہ امن معاہدہ افغانستان میں امریکہ کی جاری طویل مدتی جنگ کا خاتمہ کرے گا، جہاں امریکہ نے سنہ 2001 کے آخر سے اب تک 24 سو سے زائد جوانوں کو کھو دیا ہے۔امریکہ نے 9،11 شدت پسندانہ حملے کے بعد افغانستان میں حملہ کیا تھا۔

فی الحال افغانستان میں ابھی 14 ہزار امریکی جوان تعینات ہیں لیکن فوجی عہدیداروں نے ابھی تک صحیح اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details