امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں ان کے خاص حریف ان کھلاڑیوں کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔
پوتن، جن پنگ، اردوغان عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی: ٹرمپ - Jinping
ٹرمپ نے پیر کو وسکانسن میں ایک ریلی کے دوران کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے اہم رہنما کم جونگ ان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی ہیں۔
ٹرمپ نے پیر کو وسکانسن میں ایک ریلی کے دوران کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے اہم لیڈر کم جونگ ان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوبایڈن ان کھلاڑیوں کے برابرکے شراکت دار کے طور پر کام نہیں کرپائیں گے کیونکہ وہ اپنے سب سے اچھے برسوں میں بہت اچھے بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جوبایڈن صدر بنتے ہیں تو وہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے بزرگ صدر ہوں گے۔ وہ مجھ سے چار برس بڑے ہیں اور اس برس نومبر میں وہ 78 برس کے ہوجائیں گے۔