پوتن اور اردگان کے درمیان لیبیا، شام مسئلہ پر بات چیت - ترکی کے صدر رجب طیب اردگان
روس کے صدر ولایمیر پوتن نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے لیبیا اور شام کی صورت حال کے سلسلے میں پیر کو ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
کرملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا بحران کے حل کے لئے جنگ بندی کی سمت میں مخالف فریقوں کو حقیقی اقدامات کرنے اور جنوری 2020 کے برلن کانفرنس اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تجویز 2510 کے تحت واضح طور سے بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق مسٹر پوتن اور مسٹر ارودگان روس۔ترکی معاہدے کو پورا کرنے کے لئے شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کورآرڈیشن قائم کرنے کے لیے رضامند ہوئے ۔
اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان خصوصی طور سے مغربی ایشیا سے جڑے موضوعات اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوئی۔