اردو

urdu

ETV Bharat / international

پوتن اور کم جونگ کا جوہری اسلحہ پر تبادلہ خیال - شنزو آبے

جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے حال ہی میں ولادیووستوک میں ہونے والی میٹنگ میں کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کی کوششوں کے پس منظر میں بات چیت کی۔

پوتن اور کم جونگ کا جوہری اسلحہ پر تبادلہ خیال

By

Published : Apr 27, 2019, 12:43 PM IST

آبے نے گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہوں کی میٹنگ کے ایجنڈا میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں پر زیادہ توجہ تھی۔

شنزو آبے نے ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے بعد کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما اور روسی صدر پوتن کے درمیان حال میں اعلی سطحی میٹنگ ہوئی تھی جس کا مقصد کوریا کو جوہری ترک اسلحہ تھا۔

جاپانی صدر نے کہا کہ 'میں اور پوتن نے بار بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوریا کو جوہری ترک اسلحہ جاپان اور روس کا مشترکہ مقصد ہے۔

کم جونگ ان اور پوتن نے جمعرات کو رسكی جزیرے کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں ملاقات کی تھی، دونوں رہنماؤں نے اپنے حقائق پر مبنی بات چیت کی۔

آبے نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری ترک اسلحہ کی کوششوں اور آگے کی کارروائی کے سلسلہ میں انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details