اردو

urdu

ETV Bharat / international

Protests against US Sanctions on Afghanistan: امریکی پابندیوں کے خلاف کابل میں احتجاج - افغانستان پر امریکی پابندی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے ملک میں تختہ پلٹ کے بعد امریکہ کے ذریعہ منجمد اثاثوں کو آزاد کرنے کی مانگ پر مظاہرہ کیا۔ Protests in Kabul against US Sanctions

Protests in Kabul against US sanctions
امریکی پابندیوں کے خلاف کابل میں احتجاج

By

Published : Jan 3, 2022, 10:58 PM IST

امریکا کی جانب سے افغانستان کے تقریباً دس ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے اور امارت اسلامیہ افغانستان پر پابندیاں US sanctions on Afghanistanعائد کیے جانے کے بعد اتوار کو درجنوں افراد کابل کی سڑکوں پر احتجاج کرکے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد امریکہ نے افغان سنٹرل بینک کے دس ارب امریکی ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے تھے۔ اس کے علاوہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی افغانستان کے فنڈ کو روک دیا ہے جس کی وجہ سے افغانی معیشت کو مسئلہ درپیش ہے۔

افغانستان کی مقامی میڈیا خامہ پریس کی خبر کے مطابق، مظاہرین نے افغانستان پر امریکی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس نے اقتصادی بحران کو بڑھا دیا ہے۔Protests in Kabul against US Sanctions

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہیے اور افغانستان پر معاشی دباؤ کم کرنا چاہیے اور افغان عوام کو اپنے ملک کی تعمیر نو کی اجازت دینی چاہیے۔

مظاہرین ہاتھوں میں تختیاں لیے تھے جس پر لکھا تھا ’ہمارا ضبط کیا ہواپیسہ واپس ہونا چاہیے‘ اور ’ہمیں ہمارا پیسہ واپس کرو‘۔

یہ بھی پڑھیں:

بند ہوچکے امریکہ سفارتخانہ کے نزدیک ایک شخص نے کہا کہ افغانوں کی خاص مانگ ہے کہ ہمارا پیسہ بحال کیا جائے۔ یہ ہمارا حق ہے۔ انہیں ہمیں ہمارا حق دینا چاہئے ورنہ ہم اپنی آواز اٹھانے کے لیے مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

اس دوران افغانستان کے لیے غیر ملکی امداد کی بندش نے افغانستان کے پہلے سے کمزور معاشی نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details