آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں قبائلی خودمختاری کے تعلق سے مظاہرین نے جمعرات کو پارلیمنٹ کی قدیم عمارت کو آگ کے حوالے Set fire to Australia's Old Parliament کردیا۔
واقعہ کے دوران کسی بھی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔
پرانے پارلیمنٹ ہاوس Australia's Old Parliament کے سامنے صحن میں قبائلی خیمہ سفارت خانے کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ 14 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم اسکاٹ موریسن PM Scott Morrison on Valiance نے اس پرتشدد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ’’ملک میں اس طرح سے کام نہیں ہوتا ہے۔ جمہوریت کی علامت کو آگ کے حوالے کرنے کے آسٹریلوی عوام کے اس رویے سے مجھے کافی تکلیف ہوئی ہے اور میں بے حد حیران ہوں۔
نائب وزیر اعظم بارنابے جوائس نے کہا کہ آگ لگانا قانون کے مطابق کام نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Anti-lockdown Protest: سڈنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ
یو این آئی