بحیرہ جنوبی چین پر فلپائن کے علاقائی حقوق کو برقرار رکھنے والے یو این ثالثی فیصلے کی پانچ سالہ برسی کے موقع پر سینکڑوں فلپائن باشندوں نے پیر کے روز فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں چینی قونصل خانے کے باہر مارچ کیا۔
ایک بین الاقوامی ٹریبونل نے سن 2016 میں متفقہ طور پر فیصلہ دیا تھا کہ چین کی "نائن ڈیش لائن" کے پاس بحیرہ جنوبی چین کے بیشتر حصوں پر حقوق کے دعوے کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
مظاہرین نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ثالثی ٹریبونل اور فلپائن کی تاریخی فتح کا احترام کریں۔
مظاہرین نے کہا کہ اکینو کی تصویر اب فلپائنی عوام کے بحیرہ مغرب فلپائن کے بہادر دفاع کی ایک طاقتور علامت ہے۔