متنا زعہ شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزن کے خلاف پورے بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اس متنازعہ قانون سے متعلق آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں مسلم جماعت کے لوگوں نے بڑی تعداد میں آپسی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے بھارت کے اس کالے قانون کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔
اس احتجاج کی قیادت بھارت راجستھان سے تعلق رکھنے والے واجب علی نے کی، واجب علی بھرتپور 'نگر اسمبلی' حلقے کے رکن ہیں اور آسٹریلیا میں ان کا کاروبار ہے۔
بہوجن سماج پارٹی کے رہنما واجب علی نے آسٹریلیا کے میلبورن شہر کے لوگوں کو یکجا کر کے بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔