اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیپال کا نیا سیاسی نقشہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز

گذشتہ کئی دنوں سے اتراکھنڈ میں واقع بھارت اور نیپال کے سرحدی خطے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ حد تو تب ہو گئی جب گذشتہ دنوں نیپالی وزیر اعظم کے پی اولی شرما نے بھارت کو جنگ کی دھمکی تک دے ڈالی ہے۔

سدف
سدف

By

Published : May 31, 2020, 7:35 PM IST

نیپال کے وزیر قانون شیوامایا تمبہنگپھے نے پارلیمنٹ میں نیپال کے نئے سیاسی نقشے کی ترمیم سے متعلق تجویز پیش کی ہے۔

اس نقشے میں کالا پانی، لیپولیکھ اور لمپیا دھرا کے علاقوں کو نیپال کی سرحد کے اندر دکھایا گیا ہے۔

نیپال کا مجوزہ نقشہ

نیپالی حکومت نے گذشتہ 22 مئی کو نقشے سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں رجسٹر کر لیا تھا، تاکہ نیپالی آئین کے شیڈول 3 میں ترمیم کر کے نیپال کے سیاسی نقشے کو اپڈیٹ کیا جا سکے۔

تمبہنگپھے نے پارلیمنٹ اپنے خطاب کے دوران نیپالی آئین کے شیڈول 3 میں ترمیم کیے جانے کی وضاحت کی اور مجوزہ نقشے کو درست قرار دینے کے لیے شیڈول 3 میں کی جانے والی ترمیم کو ضروری قرار دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے اتراکھنڈ میں واقع بھارت اور نیپال کے سرحدی خطے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ حد تو تب ہو گئی جب گذشتہ دنوں نیپالی وزیر اعظم کے پی اولی شرما نے بھارت کو جنگ کی دھمکی تک دے ڈالی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details