اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل: جمہوریت کے حامی کارکن کا گولی مار کر ہلاک - ان کی موت ان کے کنبہ، دوستوں اور قوم کے لیے نقصاندہ ہے

افغانستان کے اہم جمہوریت حامی کارکن یوسف رشید کو آج نامعلوم مسلح افراد نے کابل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

pro democracy activist shot dead in kabul afghanistan
افغانستان میں جمہوریت کے حامی کارکن کا قتل

By

Published : Dec 23, 2020, 8:39 PM IST

افغانستان میں موجود سول سوسائٹی کی ایک معروف شخصیت رشید 'فری اینڈ فیئر الیکشن فورم آف افغانستان' کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔

مسٹر رشید کے بھائی عبدالباقی رشید کے بیان کے مطابق یہ قتل مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کابل شہر کے پی ڈی 7 میں تانی کوٹی علاقے میں ہوا۔ جب وہ دفتر جارہے تھے کہ بندوق برداروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی۔

گولی لگنے سے مسٹر رشید کا ڈرائیور سمیع بھی زخمی ہوگیا۔ دونوں کو نزدیک میں واقع ہسپتال لے جایا گیا لیکن مسٹر رشید ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، بعد میں ہسپتال میں زیر علاج سمیع کی بھی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، 23 مارچ کو پارلیمانی انتخابات

امریکی سفارت کار راس ولسن نے مسٹر رشید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں 'افغانستان میں نمائندہ جمہوریت کے لیے وقف اور پرعزم وکیل' قرار دیا۔

مسٹر ولسن نے بتایا کہ 'انہوں نے تمام افغانیوں کو شامل کرنے والے آزاد اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے برسوں تک انتھک محنت کی۔ ان کی موت ان کے کنبہ، دوستوں اور قوم کے لیے نقصاندہ ہے'۔

ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details