اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کی جیلوں میں ہزاروں قیدی سنگین بیماریوں میں مبتلا - Prisoners

اس معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک قیدی خادم حسین کے ذریعہ جیل میں خراب طبی سہولیات کےمعالہ میں دائر عرضی پرسماعت پھر سے شروع کردی ہے ۔

پاکستان کی جیلوں میں ہزاروں قیدی سنگین بیماریوں میں مبتلا
پاکستان کی جیلوں میں ہزاروں قیدی سنگین بیماریوں میں مبتلا

By

Published : Jan 19, 2020, 7:29 PM IST

پاکستان کی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہزاروں قیدی ایچ آئی وی ایڈس اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حقوق انسانی کےلیے وفاقی وزیر شیریں مزاری کے ذریعہ داخل کی گئی ایک رپورٹ میں یہ حقائق سامنے آئے کہ پاکستان کی جیلوں میں 5189قیدی ایڈس یا دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔

عدالت نے دراصل محترمہ مزاری کی صدارت والی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں جیل میں سہولیات اور اصلاحات کےلیےسفارش پر ایک مکمل رپورٹ بنانے کےلیے کہاتھا۔

اس معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک قیدی خادم حسین کے ذریعہ جیل میں خراب طبی سہولیات کےمعالہ میں دائر عرضی پرسماعت پھر سے شروع کردی ہے ۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ تقریبا 425قیدی ایچ آئی وی ایڈس کی بیماری میں مبتلاہیں جن میں پنجاب کی جیلوں میں 225مرد اور دو خواتین ،سندھ کی جیلوں میں 115مرد اور ایک خاتون جبکہ بلوچستان میں 13 اور خیبرپختونخوامیں 39قیدی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details