وزیر اعظم مودی نے ذاکر نائیک کا معاملہ اٹھایا - وزیر اعظم مودی نے ذاکر نائیک کا معاملہ اٹھایا
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد کے ساتھ ملاقات کے دوران اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی حوالگی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔
سکریٹری خارجہ وجئے گوکھلے نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم مودی نے وزیراعظم مہاتر محمد سے ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا۔ دونوں فریقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں افسران رابطہ میں رہیں گے اور یہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ ہے'۔
مسٹر گوکھلے نے کہا کہ وزیر اعظم کی روس میں ایسٹ اکنامک فورم کی اپنی دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی معلومات دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم کو جموں و کشمیر میں دفعہ370 کو غیر مؤثر بنانے کی موزونیت کے بارے میں بھی بتایا اور وہاں مؤثر انتظامیہ دینے کے ضمن میں یہ قدم کتنا ضروری ہے اس کے بارے میں بھی مہاتر محمد کو معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملیشیا کے وزیر اعظم نے قبول کیا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔
مسٹر گوکھلے نے کہا کہ مسٹر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران انہوں نے حال ہی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جاپان دورہ کا بھی ذکر کیا اور اس دوران باہمی تعاون کے بارے میں مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی نے منگولیا کے صدر كھالتما بتولگا کے ساتھ بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔