اردو

urdu

ETV Bharat / international

دیوبا کو نیپالی صدر کے طور پر ہری جھنڈی - nepal SC

نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق صدر کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے مسترد کر دیا ہے۔

President's decision to dissolve Nepal's parliament rejected in nepal SC
President's decision to dissolve Nepal's parliament rejected in nepal SC

By

Published : Jul 12, 2021, 7:30 PM IST

نیپال میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے پیر کو وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے صدر ودھا دیوی بھنڈاری کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

چیف جسٹس چولندر شمشیر رانا کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئین بنچ نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ بنچ نے کہا کہ صدر کی طرف سے وزیر اعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: اولی نے صدر کے فیصلے کی حمایت کی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے حزب اختلاف کے مرکزی رہنما نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کے دعوے کو برقرار رکھتے ہوئے دیوبا کو دو دن کے اندر وزیر اعظم کے طور پر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ بنچ نے پارلیمنٹ کی بحالی اور اجلاس سات دن میں شروع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details