صدر رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ کے ساور میں قومی شہداء کی یادگار پر بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "صدر کووند بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے بہادر دلوں کو قومی شہداء کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "جنگ آزادی کے نظریات کو سمجھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کا جذبہ ہمارے خیالات اور اعمال کی رہنمائی کرتا رہے۔"
بشکریہ رام ناتھ کووند ٹویٹر اس کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بنگ بندھو میموریل میوزیم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قبل ازیں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند صبح ساڑھے گیارہ بجے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر بدھ کے روز ڈھاکہ پہنچے President Kovind arrived in Dhaka ۔ جہاں ان کا استقبال بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد اور خاتون اول راشدہ حامد نے کیا۔
صدر 15 سے 17 دسمبر تک بنگلہ دیش کے 50ویں یوم فتح کی تقریبات Bangladesh's 50th Victory Day celebrations میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
کووند کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دو ممبران پارلیمنٹ اور سکریٹری خارجہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Kovind Visit To Bangladesh: صدر کووند بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ
خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کو نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاتھا کہ "یہ دورہ ڈھاکہ میں 50 ویں یوم فتح کی تقریبات کے تناظر میں ہے جس میں بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے صدر کووند کو مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا ہے۔"
شرنگلا نے کہا کہ صدر کا دورہ ڈھاکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ جغرافیائی جگہ، ورثے، تاریخ اور جنگ آزادی کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ نئی دہلی کی حمایت کے مشترکہ تجربے پر مبنی ہیں۔
وہیں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ بھارت کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا بنگلہ دیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس سال کے شروع میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے مومن نے کہا "تاریخ میں شاذ و نادر ہی ہے کہ بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کا ایک ہی سال میں کسی پڑوسی ملک کا دورہ کیا ہو۔ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی عکاسی ہوتی ہے۔