عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن کاکہنا ہے کہ 'وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے'۔