اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی وزیر خارجہ کی عمان کے سلطان سے اہم ملاقات - خلیج تعاون کونس

ایک سیاسی تنازعہ کے طور پر 6 ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل نے اپنے رکن ملک قطر کا طویل عرصے سے بائیکات کر رکھا ہے، جس کے سبب کونسل کا اتحاد ختم ہو گیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران اس موضوع پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 27, 2020, 10:50 PM IST

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعرات کے روز مشرق وسطی کے دورے کے دوران عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی۔

ویڈیو

پومپیو کا خصوصی طیارہ جمعرات کو اس سے قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں لینڈ ہوا۔ بعد ازاں انہوں نے سلطان ہیثم کا رخ کیا۔

پومپیو نے ٹویٹ کر بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے 'خلیج تعاون کونسل' کے اتحاد کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کی تعمیر کی اہمیت پر بات چیت کی۔

خیال رہے کہ ایک سیاسی تنازعہ کے طور پر 6 ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل نے اپنے رکن ملک قطر کا طویل عرصے سے بائیکات کر رکھا ہے، جس کے سبب کونسل کا اتحاد ختم ہو گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں عمان نیوز ایجنسی نے پومپیو کے اس سفر کو سلطنت کا مختصر دورہ قرار دیا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ملاقات میں سلطان ہیثم کے ہمراہ عمان کے نئے وزیر خارجہ بدر بن حماد البصیدی بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details