بنگلہ دیشی وزیر خارجہ عبدالمومن نے میانمار میں بگڑنے والی سیاسی صورتحال سے مہاجرین کی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے روہنگیا بحران کے حل میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ یہ اطلاع بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس نے دی ہے۔
عبدالمومن نے کہا کہ 'متعدد بااثر ممالک نے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے لیکن اسی کے ساتھ اس ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھایا بھی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: میانمار: مقامی باشندوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری