وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے کوویڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد انہیں اس سے جلد بازیاب ہونے کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نرندر مودی نے برطانوی وزیر اعظم کی بہتر صحت کے لئے ٹویٹ کیا نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیراعظم کے ایک ویڈیو کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ آپ بہادر ہیں اور اس چلینج پر بھی قابو پا لیں گے۔
نریندر مودی نے آگے لکھا ہے کہ ''صحت مند برطانیہ کو یقینی بنانے میں آپ کی صحت اور نیک خواہشات کے لئے دعائیں۔''
واضح ہو کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کی اطلاع انہوں نے جمعہ کو خود ٹویٹ کر دی۔
نرندر مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ بورس جانسن بہادر ہیں اور اس چیلنج پر بھی قابو پا لیں گے۔ برطانوی وزیراعظم میں کورونا وائرس کی شروعاتی علامت پائی گئی تھی، حالانکہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ سیلف آئیسولیشن میں جا رہے ہیں لیکن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حکومت کی قیادت کرتے رہیں گے۔