دوطرفہ ملاقات میں صدر سری سینا نے 2019 کے عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کو زبردست کامیابی ملنے اور انھیں وزیراعظم کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات - oath ceremony
سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے وزیراعظم نریندر مودی کی 30 مئی 2019 کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
میتری پالا نے دونوں ملکوں کے درمیان خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپنی خواہش کو دہرایا۔
وزیراعظم مودی نے صدر سری سینا کا، تقریب میں شرکت کرنے اور ان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اپنی حکومت کے عزم کو جاری رکھنے کے لیے کہا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی انسانیت کے لیے لگاتار ایک خطرہ ہے۔انہوں نے جنوبی ایشیا اور بحر ہند کے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے قریبی دوطرفہ تعاون کا عہد کیا۔