وزیراعظم نریندر مودی پیر کے روز اپنے ویتنامی ہم منصب نگیوئن ژوان فوک کے ساتھ ایک ورچوئیل سربراہی اجلاس کا انعقاد کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت اور اس کے مستقبل پر توجہ دیں گے۔ وزارت خارجہ نے اس سربراہ اجلاس کے بارے میں ایک اعلان کیا۔
ایم ای اے نے ایک بیان میں کہا 'دونوں رہنما وسیع تر دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بھارت ۔ ویتنام جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی آئندہ ترقی کے لئے رہنمائی فراہم کریں گے'۔
بھارت اور ویتنام نے سن 2016 میں اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت کی سطح پر اپ گریڈ کیا اور دفاعی تعاون تیزی سے پھیلتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا سب سے اہم ستون رہا ہے۔