بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سماجی تنظیم 'ملنڈا اینڈ گیٹس فاونڈیشن' کی جانب سے امریکی شہر نیویارک میں ' گلوبل گول کیپر ایوارڈ' سے نوازا گیا۔
وزیر اعظم مودی کو ان کے صفائی مہم 'سوچھ بھارت ابھیان' کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ محض میرا نہیں، بلکہ ان کروڑوں بھارتیوں کا اعزاز ہے، جنہوں نے 'سوچھ بھارت ابھیان' کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اپنی روزانہ کی زندگی میں شامل بھی کیا۔
وزیر اعظم کو یہ ایوارڈ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر 130 کروڑ افراد کسی چیلنج کا سامنا کرنے کا عہد کر لیں تو اسے ضرور حاصل کر لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 برسوں میں 11 کروڑ ٹوائلیٹ بنانے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس ایوارڈ کو بھارتیوں کی طرف منسوب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گول کیپر ایوارڈ کو 130 کروڑ بھارتیوں کے نام منسوب کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 'گلوبل گول کیپر ایوارڈ' ترقیاتی کاموں کے لیے دیا جانے والا ایک انتہائی اہم ایوارڈ ہے۔