اردو

urdu

ETV Bharat / international

وزیراعظم مودی کی چانسلر انجیلا مرکل اور انڈونیشیائی صدر سے ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو روم میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

pm modi meets with chancellor angela merkel and indonesian presiden tat g20 summit
وزیراعظم مودی کی چانسلر انجیلا مرکل اور انڈونیشیائی صدر سے ملاقات

By

Published : Nov 1, 2021, 5:39 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو روم میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انجیلا مرکل کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات میں اگلے ممکنہ چانسلر اولاف شلز بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’ وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے روم میں جی20 گروپ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

بشکریہ پی ایم او ٹوئیٹر

دونوں رہنماؤں نے بھارت-جرمنی تعلقات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی ہمارے کرہ ارض کی بہتری کے لیے اچھا اشارہ ہے۔‘‘

اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی دن انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو سے بھی ملاقات کی اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے انڈونیشیا کو جی 20 کی اگلی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’آج صدر جوکو ودودو سے مل کر خوشی ہوئی۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے موجودہ شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں دونوں ممالک اپنے شہریوں کے فائدے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

بشکریہ پی ایم او ٹوئیٹر

واضح رہے کہ انڈونیشیا اگلی جی 20 کی صدارت سنبھالے گا، جب کہ بھارت یکم دسمبر 2022 سے جی 20 کی صدارت کرے گا اور 2023 میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details