وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو مسٹر دراجی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں افغانستان میں حالیہ واقعات اور علاقہ اور دنیا پر اس کے اثرات پر بات چیت کی۔
دونوں لیڈروں نے کل کابل میں واقع انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی اور پھنسے ہوئے لوگوں کی محفوظ وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے افغانستان میں حالیہ واقعات سے پیدا شدہ انسانی بحران اور طویل مدتی سیکورٹی فکرمندیوں کو دور کرنے کے لیے جی 20ممالک سمیت بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی جیسے جی 20 ایجنڈے کے دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سی او پی۔26 جیسے آئندہ کثیر رخی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں لیڈروں نے دو طرفہ اور عالمی امور، خاص طور پر افغانستان کی صورتحال پر رابطہ میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی۔
یو این آئی