اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم مودی کے خطاب کی خاص باتیں - PM Modi Addresses UN General Assembly

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی جانب سے گذشتہ 5 سالوں کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کو شمار کرایا اور اپنی حصولیابیاں گنائیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مودی کا خطاب

By

Published : Sep 27, 2019, 8:49 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:33 AM IST

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی توجہ کو ترقی، سیکوریٹی، ماحولیات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مبذول کروایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف ایک ملک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ساری دنیا کےلیے ایک چیلنج ہے۔

مودی نے کہا کہ بھارت کی تہذیب جوڑنے اور سب کو گلے لگانا کا درس دیتی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے 3 ہزار سال قبل کیرلا کے ایک شاعر کا شعر پڑھ کر سنایا جس کے ذریعہ بھائی چارگی کو فروغ دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مودی کا خطاب

انہوں نے اس موقع پر سوامی وویکانند کے امن پر مبنی پیام کو بھی پیش کیا اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت آج بھی اسی پیام کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بدھا دیا ہے جبکہ دہشت گردی دنیا کے لیے آج سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے ’’نو مور سنگل یوز پلاسٹک‘‘ پر ملک بھر میں کئے جارہے اقدامات سے بھی ایوان کو واقف کروایا اور بہت جلد بھارت ٹی بی سے پاک کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

مودی نے اس موقع پر ’سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ نعرے کو بھی دہرایا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:33 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details