اردو

urdu

ETV Bharat / international

آٹے کی قیمت میں اضافہ: پاکستان حکومت کا اعتراف - undefined

پاکستان میں ضروری اجناس بالخصوص آٹا اور چینی کی آسمان چھوتی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن کے نشانے پر آئے وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ 'حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔'

PM admits govt failed to keep prices in check
آٹا کی قیمت میں اضافہ: پاکستان حکومت کی لاپرواہی کا اعتراف

By

Published : Feb 16, 2020, 12:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:26 PM IST

پاکستان میں آٹا اور چینی کے دام فی الحال آسمان چھو رہے ہیں اور لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور کے یک روزہ دورہ میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں چینی اور آٹے کے حالیہ بحران میں حکومت کی کوتاہی کو قبول کرتا ہوں اور بحران پیدا کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ’’تحقیقات کا عمل جاری ہے جس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ پائے گا‘‘۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آٹے اور چینی کے بحران کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف صوبوں میں کہیں آٹا دستیاب نہیں اور کہیں اس کی قیمت عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔ مذکورہ بحران کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے بغیر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی۔

وفاقی وزیر برائے خوراک خسرو بختار نے پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی اور کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کو سندھ اور خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کی اہم وجہ قرار دیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:26 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details