پاکستان کی ایک عدالت میں جمعرات کو ایک عرضی دائر کر اپیل کی گئی ہے کہ آئندہ 23 مارچ کو بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی 90 ویں برسی پر تقریب کے انعقاد کی اجازت کے لئے پنجاب حکومت کو ہدایت دی جائے۔
بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے صدر راشد قریشی نے صوبائی حکومت کے ذریعہ پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہ دئے جانے پر لاہور ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔