انڈونیشیا کی سب مرین کے لاپتہ ہونے کے دو روز بعد بھی جمعہ کو انڈونیشیا کی فوج کے ذریعہ تلاشی مہم جاری ہے۔ سب مرین پر 53 کریو ممبر سوار ہیں لیکن اب سب مرین پر محض ایک روز کا آکسیجن ہی موجود ہے۔
کے آر آئی نانگگالا 402 آخری بار بدھ کے روز بالی کے ریزورٹ جزیرے پر دیکھی گئی تھی، اس کے بعد سے سب مرین لاپتہ ہے۔
خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ سب مرین پانی میں کافی گہرائی میں ڈوب گئی ہو اس لئے وہاں پہنچنے اور اسے بچانے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
فوجی ترجمان نے ڈیناسپر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایک اور جہاز ایم وی سوئفٹ جمعہ سے تلاشی مہم میں شامل ہوگا جبکہ ملیشیا، بھارت اور آسٹریلیا کے جہاز پہلے سے تلاشی مہم میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلاش جمعہ کو زیادہ سے زیادہ کی جائے گی۔