پاکستان کے سندھ میں آزادی کے حامیوں نے ریلی میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں کے پلے کارڈز کا استعمال کیا ہے۔
جدید سندھی قوم پرستی کے بانیوں میں سے ایک غلام مرتضی سید کے 117 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آزادی کے حامیوں کے ذریعہ نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
- آزادی کے نعرے:
اتوار کے روز پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں غلام مرتضی سید کے آبائی شہر سان میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس دوران لوگوں نے آزادی کے نعرے لگائے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ 'سندھ زمانۂ قدیم ہی سے ویدک مذہب کا گہوارہ رہا ہے، جہاں برطانوی سلطنت نے ناجائز طور پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کردیا گیا'۔
- ثقافتی شناخت کی حفاظت:
جئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع محمد برفت نے کہا ہے کہ 'تاریخ میں کئی وحشیانہ حملوں کے باوجود سندھ نے ایک متنوع، ہم آہنگ اور روادار معاشرے کی حیثیت سے اپنی ایک الگ تاریخی اور ثقافتی شناخت کو برقرار رکھا ہے۔ جہاں مختلف ثقافتیں پروان چڑھ رہی ہیں'۔