بین الاقوامی سطح پر تجارت کے فروغ اور براہ راست ادایئگی کے سلسلے میں پنگ پاؤگ (PingPong) نے پیش رفت کرتے ہوئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پنگ پاؤگ پوری دنیا میں سب سے تیز ابھرنے والا سرحد پار بزنس ٹو بزنس (B2B) ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے۔
اس اقدام کو بھارت میں گھریلو فروخت کنندگان کے لیے عالمی بازار تک پہنچ اور رقم کی ادائیگی میں شفافیت لانے کے لیے اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔
بھارتیوں کے لیے نیا پیمنٹ گیٹ وے متعارف
دنیا بھر میں ای۔پیمنٹ اور آن لائن کاروبار کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنے والا پنگ پاؤگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے فروخت کنندگان کے لیے سرحد پار بھی کاروبار کے لیے سہولت فراہم کرے گا۔
دنیا بھر میں ای۔پیمنٹ اور آن لائن کاروبار کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنے والا پنگ پاؤگ
پنگ پاؤگ کے ہیڈ آف سیلز سیدھاتھ پرساد کے مطابق ' دنیا بھر میں بھارت تیز تر ابھرنے والی معیشت ہے۔ ہماری کوشش رہے گی کہ آن لائن ادائیگی کے سلسلے میں اخراجات اور نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔'