اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی پروازیں بحال - زیر زمین سرحدوں، بندرگاہوں اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل

سعودی عرب نے آج سفری پابندی ختم کردی ہے اور تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی ہیں۔ وہیں پاکستان کی قومی ایئر لائنز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بھی سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

pia announces two way flights to saudi arabia as kingdom resumes international travel
پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال

By

Published : Jan 3, 2021, 10:31 PM IST

پاکستان کی قومی ایئر لائنز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس کی سرحدوں کو دوبارہ کھولنے اور کووڈ 19 کے نئے اسٹرین کے پیش نظر دو ہفتوں کی معطلی کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیے جانے کے بعد وہ خلیجی ممالک کے لیے پرواز پھر سے شروع کرے گا۔

اس سے قبل صرف پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب سے وطن واپس جانے کی اجازت تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 'مسافر پرانی بکنگ کو چالو کرنے یا نئی بکنگ کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں یا دفتر آسکتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ سفر سے پہلے ہی تمام مسافروں کو کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کورونا کی وجہ سے لگائی گئی سفری پابندی ختم، پروازیں بحال

سعودی عرب نے 21 دسمبر کو زیر زمین سرحدوں، بندرگاہوں اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، جنوبی افریقہ یا اس ملک میں جہاں مسافروں کے لیے کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پھیل رہا ہے کے مسافروں کے لیے زیادہ پابندیاں عائد رہیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں‌ کووڈ 19 کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک آمد و رفت پر عارضی پابندی ختم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر آج سے فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سمندری اور بری راستوں سے بھی آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details