اردو

urdu

ETV Bharat / international

پی آئی اے نے کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ تسلیم کی

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کو محکہ تسلیم کرتا ہے اور اسے ایک رہنمائی سمجھنے کے ساتھ ہی حفاطتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 25, 2020, 3:56 PM IST

پی آئی اے کا کہنا ہےکہ کراچی طیارہ حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کو محکہ تسلیم کرتا ہے اور اسے ایک رہنمائی سمجھنے کے ساتھ ہی حفاطتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ ملک میں سبھی پائلٹز کے لائسنسوں کا مکمل فرانزک آڈٹ کیا گیا ہے اور پی آئی اے نے مزید 15 پائلٹوں کو گراؤنڈ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ کے لائسنسز کی مکمل فرانزک کے عمل کو تیز کرنے کی مسلسل پیروی کی گئی ہے۔ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے بعد قصور واروں کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے گا اور اس عمل کے نتیجے میں کچھ پروازیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف وہ پائلٹ پرواز کریں گے جو اعلیٰ سروس ریکارڈ کے حامل ہوں گے۔

واضح رہےکہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے ولا قومی ائیر لائن کا طیارہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے 97 افراد ہلاک جبکہ دو افراد زندہ بچ گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details