فلپائن کے صدراتی ترجمان ہیری روک نے کہا ہے کہ روس کے ذریعہ تیار کیے گئے کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا کلینکل ٹرائل، فلپائن میں اکتوبر سے مارچ تک کیا جائے گا۔
انہوں نے فلپائن کے روزنامہ اخبار 'انکوائرر' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی حکومت ٹرائل سے متعلق فنڈ مہیا کرائے گی، تاکہ اس کی کارکردگی اور حفاظت کی جانچ کے لئے ہزاروں مریضوں کو ویکسین دیا جا سکے۔