اردو

urdu

ETV Bharat / international

زرداری کی ضمانت کے لئے عرضی - pettition-in-high-court-for-zardaris-bail-in

سابق صدر آصف علی زرداری نے صحت کی بنیاد پر منگل کو ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

زرداری کی ضمانت کے لئے عرضی
زرداری کی ضمانت کے لئے عرضی

By

Published : Dec 3, 2019, 5:28 PM IST

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) لیڈر بیمار ہیں اور فی الحال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پی آئی ایم ایس) میں ان کا علاج ہو رہا ہے۔

پی پی پی صدر بلاول بھٹو زرداری نے کل کہا تھا کہ پارٹی کے سابق صدر کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کے لئے عرضی دائر کرے گی۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ 'ہمیں پاکستان کے ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں ہے۔'

بہن بختاور اور آصفہ کے ساتھ آئے بلاول نے کہا کہ 'زرداری کو حالانکہ ضمانت کی عرضی دائر کرنے کے لئے سمجھا پانا مشکل کام تھا۔ آصفہ انہیں سمجھا پانے میں کامیاب ہوئی۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔'

جیونیوز کے مطابق اس ماہ کے ابتدا میں احتساب عدالت نے زرداری کو کراچی میں علاج کے لئے اجازت دینے کی عرضی خارج کر دی تھی۔

منی لاؤنڈرنگ معاملے میں ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد زرداری کو جون میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details