اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ان ایندھوں میں 21 سے 26 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

petrol and diesel prices go up again in pakistan
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے دام میں 21 سے 26 روپے کا اضافہ

By

Published : Jun 27, 2020, 12:35 PM IST

حکومت کے محکمہ مالیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے سبب صارفین پر یہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔

پٹرول کے دام 25.58 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 100.10 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ اس کی قیمت پہلے 74.52 روپے فی لیٹر تھی۔ پیٹرول کے دام میں 25.6 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت 21.31 روپے کے اضافے کے ساتھ 80.15 سے بڑھ کر 101.46 روپے کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 23.50 روپے اضافے سے 35.56 روپے سے 59.06 فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ہلکہ ڈیزل اب 55.98 روپے فی لیٹر ملے گا۔ اس میں 38.14 روپے پر 17.84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے دام 26 جون سے عمل میں آئیں گے۔

ایندھن کے داموں میں اضافہ اچانک کیا گیا ہے۔ مئی میں داموں میں ترمیم کے وقت اسے 30 جون تک کے لیے 30 جون تک مؤثر بتایا گیا تھا۔

سرکار عام طور پر ماہ کے آخری دن قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور یہ رات 12 بجے کے بعد نافذ ہوتی ہے۔ اس بار اچانک اضافے کے ساتھ ہی اسے فوری طور پر عمل میں لایا گیا۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں ایندھن کے دام بین الاقوامی بازار میں آئی مندی کے سبب ڈیزل کے چھوڑ کر گھٹائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details