ڈان نیوز نے مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ سابق فوجی سربراہ کو ’دل اور بلڈ پریشر‘ کی پریشانی ہے اور انہیں پیر کو دوبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لبے داخل کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے دن میں ٹیلی ویژن چینلوں پر مشرف کو اسٹریچر پر ایمرجنسی میں علاج کے لئے دوبئی امریکن اسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ بعد میں مشرف کی پارٹی کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔