سرکاری نیوز ایجنسی ایڈنا نے اتوار کو بتایا کہ 10 دن کی ابتدائی تحقیقات کے بعد جنرل اگستو ولارل، کارلوس ميكا اور موئسس شاویزسمیت 24 دیگر افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پیرو میں تیل چوری کے الزام میں 27 فوجی گرفتار - پیرو کی خبریں
پیرو میں 2013 سے 2018 کے درمیان تیل چوری کے الزام میں فوج کے 27اعلی افسران کو گرفتار کیاگیا ہے۔
پیرو
ان پر ملک کے بڑے شہروں لیما، اریكوپا، كجمركا، هانولویكا، مويوبمبا اور کسکو جیسے سپلائی سینٹرسے منظم طور پر ایندھن چوری کرنے کا شبہ ہے۔
ادھر، فوج نے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوج نے ایک بیان جاری کرکے کہا’’فوج حکومت کی پالیسی اور دفاعی علاقے کی وفاداری کے فریم ورک میں اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔