اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب: اتوار سے غیر ملکی زائرین کو'عمرہ' کی اجازت

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر اور احتیاطی پروٹوکول کے مطابق عازمین کو جاری کوڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر تین دن تک قرنطین میں رہنے کی ضرورت ہوگی اور عازم کی عمر 18 سے 50 برس کے درمیان ہونا چاہیے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 27, 2020, 6:53 PM IST

سعودی عرب 18 اور 50 برس کے درمیان غیر ملکی زائرین کو اتوار کے روز سے شروع ہونے والے 'عمرہ' کرنے کے لئے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس اقدام سے عمرہ کی خدمات میں بتدریج نرمی کے تیسرے مرحلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر اور احتیاطی پروٹوکول کے مطابق عازمین کو جاری کوڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر تین دن تک قرنطین میں رہنے کی ضرورت ہوگی۔

ان ضابطوں کے تحت عازمین کے پاس پی سی آر میڈیکل ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، جس میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کووڈ 19 منفی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتوار تک سعودی عرب میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار 997 کورونا کیسز اور 4850 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ضمن میں گذشتہ سات مہینوں کی عارضی معطلی کے بعد 4 اکتوبر سے سعودی عرب میں عمرہ کی اجازت دے دی گئی تھی، جس کے بعد بیشتر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مارچ کے وسط میں عمرہ کو معطل کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details