پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک وین میں آگ لگنے سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔
ٹریفک پویس کے ترجمان ٹی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ 'ضلع حیدر آباد سے کراچی کی جانب جارہی وین میں 20 لوگ سوار تھے۔ وین کراچی۔ حیدر آباد شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی'۔
انہوں نے کہا کہ 'خستہ حال گاڑی کی ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے سبب وہ سڑک پر پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی'۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ وین پوری طورح سے جل کر خاکستر ہوگئی جس کے سبب کچھ دیر کے لئے ٹریفک بھی متاثر رہا۔ بچاؤ دستے کے آنے کے بعد راستہ خالی کرایا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوسکا۔
دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی وین کے ڈرائیور نے بتایا ہے کہ دروازے نما چیز آکر وین کے ٹائروں میں گری جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔