اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداریٔ وطن کے مقدمے میں منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
کورٹ میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی قیادت والی سہ رکنی بینچ نے پوچھا کہ مشرف کے وکیل کہاں ہے؟ عدالت کی اسپیشل رجسٹرار نے بینچ کو مطلع کیا کہ مشرف کے وکیل عمرہ کے مبارک سفر پر گئے ہوئے ہیں۔
پاکستانی کے اعلی صطحی زرائع کے مطابق اسپیشل رجسٹرار کی جانب سے یہ اطلاع دینے کے بعد جسٹس سیٹھ نے کہا 'سابق صدر کے وکیل کو اپنے دلائل رکھنے کے لیے آج تیسرا موقع دیا گیا تھا۔ کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے'۔