اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: سابق جج سمیت تمام فریقین کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک دن پہلے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان، دی نیوز کے چیف ایڈیٹر اور اخبار کے ایڈیٹر کو طلب کیا تھا کیونکہ اخبار نے اپنی ایک اسٹوری میں سابق چیف جسٹس کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔

Pak's ex-Chief Justice row: HC serves notices to former judge of Gilgit Baltistan, media house
Pak's ex-Chief Justice row: HC serves notices to former judge of Gilgit Baltistan, media house

By

Published : Nov 17, 2021, 12:07 PM IST

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے منگل کو پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے ذریعے لگائے گئے سنگین الزامات سے متعلق کیس میں تمام فریقین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک دن پہلے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان، دی نیوز کے چیف ایڈیٹر اور اخبار کے ایڈیٹر کو طلب کیا تھا کیونکہ اخبار نے اپنی ایک اسٹوری میں سابق چیف جسٹس کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔

یہ معاملہ اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق ہے۔

دی نیوز نے رانا شمیم ​​کے حلف نامے کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی تھی کہ انہوں نے ہائی کورٹ کے جج کو ہدایت کی تھی کہ وہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز کو کسی بھی قیمت پر ضمانت پر رہا نہ کریں۔

دی نیوز نے گلگت بلتستان کے سابق اعلیٰ جج کے حلف نامے کا حوالہ دیتے ہوئے اس وقت کے پاکستان کے چیف جسٹس کے متعلق کہا کہ "نواز شریف اور مریم نواز شریف کو عام انتخابات کے مکمل ہونے تک جیل میں رہنا چاہیے۔ دوسری طرف سے یقین دہانی پر وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور خوشی سے ایک اور کپ چائے کا مطالبہ کیا۔"

یہ بھی پڑھیں: پشاور سکول سانحہ معاملہ: پاکستان کے وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں حاضری

رانا شمیم عدالت میں موجود نہیں تھے۔ شمیم کے بیٹے نے اپنے والد کی عدم موجودگی پر معذرت کی اور عدالتی عملے سے کمرہ عدالت میں ویڈیو چلانے کی اجازت مانگی، لیکن اسے انکار کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان کے سابق اعلیٰ جج کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شمیم ​​کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل نے کہا کہ شمیم ​​کے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details