منگل کے روز پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب وہ لاہور کے نزدیک ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پاکستانی میڈیا 'ڈان' کی خبر کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسند منگل کے روز علی الصبح فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت ہلاک ہوا، جب اسے برکی گاؤں میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں رکنے کے لئے کہا گیا، لیکن اس نےگارڈز پر گولی چلا دی۔