اردو

urdu

ETV Bharat / international

نواز شریف خاندان کے خلاف مزید دو مقدمات درج کرنے کی منظوری - احتساب بیورو

پاکستان کی اینٹی گرافٹ ایجنسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن سے متعلق دو اضافی کیسز درج کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

Pak's anti-graft body approves filing of 2 more corruption cases against Nawaz Sharif
نواز شریف خاندان کے خلاف مزید دو مقدمات درج کرنے کی منظوری

By

Published : May 16, 2020, 12:57 PM IST

قومی احتساب بیورو کے ریجنل بورڈ ڈائرکٹر جرنل شہزاد سلیم کی زیرصدارت میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ نے 69 سالہ نواز شریف ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، بیٹی مریم نواز اور 13 دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثوں پر قبضہ سے متعلق بدعنوانی کے دو اضافی مقدمات درج کرنے کی منظوری دی ہے۔

احتساب بیورو لاہور نے نواز شریف خاندان کیخلاف رائیونڈ جاتی امرا میں اراضی کو جعلسازی سے حاصل کرنے کے الزام پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جن میں مرکزی ملزمان میں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز شامل ہیں۔

نواز شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنا نے سے متعلق 7 ارب کا ایک اور ریفرنس تیار کر لیا گیا، شریف خاندان کیخلاف ریفرنس مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنا نے سے متعلق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details