سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی)کی طرف سے کشمیر پر کئے جارہے فرضی تشہیر کے سلسلے میں ان کے براہ راست نشریات پر روک لگادی ہے۔
فیس بُک نے کشمیر کےمعاملے پر غلط تشہیر کے سلسلے میں پی بی سی نیوز بلیٹن کے براہ راست نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔ حالانکہ فیس بک پر پابندی کے بعد بلیٹن کا ویڈیو یوٹیوب پلیٹ فارم پر براہ راست نشریات میں شامل ہوسکتا ہے۔
فیس بک نے براہ راست پابندی عائد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی پوسٹ خطرناک لوگوں اور تنظیموں کےبارے میں ہے اور یہ چیز ہمارے پیمانے کے خلاف ہے'۔