پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی کو خطرہ منڈ لانے لگا ہے۔اپوزیشن نے مطالبہ کہ وزیر اعظم 24 گھنٹے میںمستعفی ہو جائیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کے رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع No Confidence Motion Against Imran Khan کرادی۔حزب اختلاف نے عمران خان پر ملک میں معیشت کو ڈبونے اور حکومت کو برے طریقے سے چلانے کا الزام عائد کیا Inflation in Pakistan ہے۔
اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی۔
پاکستانی اپوزیشن پارٹی کے ہزاروں حامیوں نے منگل کے روز ایک ریلی نکالی جس میں عمران خان سے استعفیٰ دینے یا پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس دوران عمران خان پر معیشت کو ڈبونے اور حکومت کو برے طریقے سے چلانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔یہ ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں نکالی گئی۔