بھارت نے جمعرات کو کہا ہے کہ 'پاکستان آج بھی دہشت گردوں کا گڑھ بنا ہوا ہے اور اس نے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو اپنی سرزمین کے استعمال پر روکنے کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا ہے'۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ہفتہ وار آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کو مالی تعاون پر نظررکھنے والی عالمی تنظیم فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی مشکوک فہرست میں شامل کیا جانا بھارت کے اس دعوے کو ثابت کرتا ہے کہ پڑوسی ملک نے اپنے یہاں دہشت گردی کے نٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔