اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Pay Tributes to Lata Mangeshkar: سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی وفات کا غم پاکستان میں بھی - pakistan on Lata Mangeshkar passes away

بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر غم Lata Mangeshkar's death mourns in Pakistan کا ماحول ہے۔ پاکستان کی اہم شخصیات لتا منگیشکر کی وفات پر ان کو خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش Pakistan Pay Tributes to Lata Mangeshkar کر رہے ہیں۔

Lata Mangeshkar's death mourns in Pakistan too
سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی وفات کا غم پاکستان میں بھی

By

Published : Feb 6, 2022, 4:08 PM IST

Updated : Feb 6, 2022, 10:35 PM IST

سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی وفات کی خبر پھیلتے ہی ہر طرف سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہمسایہ ملک پاکستان سے لے کر امریکہ تک کئی ممالک نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش Pakistan Pay Tributes to Lata Mangeshkar کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لتا منگیشکر کی وفات سے برصغیر صحیح معنوں میں دنیائے موسیقی کی عظیم آوازوں میں سے ایک سے محروم ہو گیا۔ ان کی آواز اور گانے دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کی تفریحِ کا وسیلہ بنے۔

بشکریہ ٹویٹر

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

فواد چودھری نے کہا ہے کہ لتا جی نے عشروں تک سُروں کی دنیا پر حکومت کی۔ ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک برقرار رہے گا۔

وزیر نے یہ بھی کہا کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی گلوکارہ لتا منگیشکر کی وفات پر غم کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’لتا منگیشکر رحمدلی، عاجزی اور سادگی کی مظہر تھیں، اُن کی خوبصورت اور عظمت سے بھرپور شخصیت ہم سب کے لیے ایک سبق تھی۔

رمیز راجہ نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کشور کمار اور اب لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کر دیا ہے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ "لتا منگیشکر جی کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ ہوا، لتا جیسی کوئی اور نہیں ہو سکتیں۔"

پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم نے کہاکہ "ایک سنہری دور کا خاتمہ، ان کی جادوئی آواز اور میراث پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ ایک بے مثال آئیکون!"

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی کہاکہ "لتا منگیشکر کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے تعزیت۔ ایک حقیقی لیجنڈ اور فنکار جن کا فن سرحدوں اور نسلوں سے ماوری ہے۔ عاجزی اور محبت کا مظہر ہے۔"

بشکریہ ٹویٹر

وہیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گلوکارہ لتا منگیشکر کی وفات پر ایک بیان میں کہا ہے کہ نصف صدی سے زائد عرصہ اپنی آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لتا منگیشکر کے گیت، ان کے نغمے اور سُر کبھی فراموش نہیں کیے جا سکیں گے۔

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سانگ بھی شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’الفاظ لتا منگیشکر جی جیسے لیجنڈ کی تعریف نہیں کر سکتے۔ صرف موسیقی ہی شاید ان کی لازوال عظمت کی سرگوشی کر سکتی ہے۔ خدا ان کی روح کو ابدی سکون میں رکھے۔

وہیں پاکستانی مشہور و معروف اداکار عمران عباس نے بھی ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، انھوں نے لکھا ہے کہ موسیقی کی دنیا کا سیاہ ترین دن، ہماری یادوں اور موسیقی میں اس کا تعاون یقیناً بے مثال ہے۔ آج ایک دور کے خاتمے کا نشان ہے۔ انھوں نے کئی دہائیوں تک ہمارے دلوں کو فتح کیا اور آنے والے برسوں میں ہمیشہ سروں کی ملکہ کے طور پر ان کی بادشاہت قاہمرہے گی۔

بشکریہ ٹویٹر

بھارت میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر لکھا: "ہم لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے میں بھارت کے ساتھ شامل ہیں، جو آج 92 سال کی عمر وفات پاگئیں ، تاریخ بھارت کی موسیقی میں ان کی شراکت کو سنہری الفاظ میں نشان زد کرے گی۔"

بشکریہ ٹویٹر

یہ بھی پڑھیں:

Lata Mangeshkar passes away: بے مثال اور جادوئی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش

Lata Mangeshkar passes away: لتا منگیشکر کے انتقال پر مودی سمیت کئی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

بھارت رتن لتا منگیشکر کی 92 برس کی عمر میں آج ممبئی میں انتقال ہوگیا ہے، گزشتہ روز ان کی حالت نازک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

Last Updated : Feb 6, 2022, 10:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details