پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو آج صبح پاکستان کے پنجاب ضلع گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹوں کی شناخت میجرعمرانسٹرکٹر جبکہ دوسرے پائلٹ لیفٹینٹ فیضان کے طور پر ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فوجی طیارے کا حالیہ حادثہ گزشتہ ماہ مارچ میں بھی پیش آیا تھا، جس میں 23 مارچ کی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم ہلاک ہوئے تھے۔